عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بڈگام اسمبلی ضمنی انتخاب میں ایک غیر معمولی انتخابی رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جہاں گیارہویں مرحلے کی ووٹ شماری مکمل ہونے کے بعد ’’نوٹا‘‘ (None of the Above) آپشن سات امیدواروں سے آگے نکل گیا ہے۔
گنتی مرکز سے موصولہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، نوٹا نے425ووٹ حاصل کیے ہیں، جس کے باعث وہ کئی قومی اور کم معروف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے آگے ہے۔ اگرچہ نوٹا اس وقت سبقت رکھنے والے امیدوار سے 16328ووٹوں سے پیچھے ہے، تاہم اس کی پوزیشن متعدد امیدواروں سے بہتر ہونا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
پسماندہ امیدواروں میں عام آدمی پارٹی کی دیبا خان نے 330ووٹ لیے ہیں، جن کے بعد آزاد امیدوار ادیتی شرما 231ووٹ حاصل کئے ہیں۔ راشٹریہ لوک دل کے منظور احمد گنائی نے 169ووٹ حاصل کئے ہیں ،نیشنل لوکانترک پارٹی کے شبیر احمد گنائی نے155ووٹ حاصل کیے ہیں، جبکہ سمپورن بھارت کرانتی پارٹی کے محمد شفیع شاہ عرف ببر شیر نے169ووٹساتھ میدان میں ہیں۔
بڈگام ضمنی انتخابات میں گیارہویں مرحلے کے بعد NOTAسات امیدواروں سے آگے