سرینگر// جموں وکشمیر بینک نے ا پنے نیٹ ورک کو مزید وسعت بخشتے ہوئے بڈگام بس اسٹینڈ میں اپنا ایک نیا اے ٹی ایم عوام کے نام وقف کیا جو کہ بڈگام قصبے میں بینک کا چھٹا ات ٹی ایم ہے۔ اس اے ٹی ایم کو چالو کرنے کا مقصدنہ صرف جے کے بینک شاخوں میں عوامی بھیڑ کو کم کرنا ہے بلکہ جدید بینک کاری نظام سے علاقے کے لوگوں کو راحت پہنچانا بھی ہے۔ATMکا افتتاح جے کے بینک کے زونل ہیڈ سینٹرل دوئم سید شجاعت حسین بخاری نے کیا جنکے ہمراہ بینک کے کلسٹر ہیڈ پرویز احمد میر اور بڈگام کے برانچ ہیڈ سید جمیل قادری بھی تھے۔ افتتاح کے موقع پر مقامی تاجروں اور مکینوں نے بینک انتظامیہ کے اس اقدام کی کافی سراہنا کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زونل ہیڈ نے کہا کہ ضلع ہیڈ کوارٹر ہوتے ہوئے بڈگام قصبے میں لوگوں کا بھاری رش رہتا ہے جہاں جے کے بینک ATMکی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ یہ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر کی دور اندیشی اور ہدایات کا نتیجہ ہے کہ ہم ضرورت مند اور مناسب جگہوں پر ATMs کو عوام کے نام وقف کر رہے ہیں تاکہ ہمارے گاہک موجودہ کووڈ حالات میں سماجی دوری بنائے رکھتے ہوئے ہماری بہترین آن لائن خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں۔زونل ہیڈ نے کہا کہ یہ جے کے بینک کے منشور میں شامل ہے کہ جہاں جہاں لوگATMکی ضرورت محسوس کر رہے ہیں وہاں ہم مناسب وقت پر انکی ضرورتوں کو پورا کر رہے ہیں۔اس آٹو میٹڈ ٹیلر مشین کے افتتاح سے اب بڈگام زون میں جے کے بینک ATMsکی تعداد92اور ملک بھر میں یہ تعداد1380تک پہنچ گئی ہے۔ کے این ایس