کشتوڑ//نیشنل کانفرنس نے مڑواہ کے عوام کی جانب سے 1200 میگا واٹ بُڈ سر بجلی پروجیکٹ کی مجوزہ تعمیر پر متاثرین کی جانب سے گُذشتہ45دنوں سے جاری ہڑتال پر وزیر بجلی سنیل شرما ،جو کہ کشتواڑ کے ایم ایل اے بھی ہیں ،کی جانب سے خاموشی اختیار کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کے نائب صدر غلام رسول ماگرے نے کہا کہ یہ باعث تشویش ہے کہ سرکار کے کسی بھی نمائندے بشمول ایم ایل اے کشتواڑ ،جو کہ وزیر بجلی بھی ہیں، نے لوگوں کی پریشانیوں کو نہیں سُنا ہے،جو کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر کے خلاف ہیں۔ان لوگوں کا الزام لگایا کہ اس پروجیکٹ کی وجہ سے اس علاقے کا بیشتر حصہ زیر آب آئے گا۔یہ مظاہرین مورخہ5-4-2018 سے احتجاج کر رہے ہیںاور مڑواہ عوام کے مفادات کی تحریری یقین دہانی کامطالبہ کر رہے ہیں، جو اس پروجکٹ کی تعمیر سے بے گھر ہو رہے ہیں۔وہ لوگ مجوزہ پروجیکٹ کی تعمیر سے بے گھر ہورہے 35000 ،لوگوںکی بازآباد کاری کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ماگرے نے مزید کہا کہ یہ علاقہ زلزلہ زونIV میں آرہا ہے اور اگر سرکار اس پروجیکٹ کی تعمیر کیلئے کام شروع کرے گی تو وہ اس علاقہ کیلئے بہت ہی تباہ کُن ثابت ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر بجلی کو ان لوگوں کے مسائل سُن لینے چاہیںکیونکہ انہوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا ہے ا ورانہیں توقع ہے کہ ہائی کورٹ سے انکو راحت ملے گی۔ پریس کانفرنس میں این سی کے ضلع یوتھ صدر فاروق احمد دیو ،خالد میر و دیگر عہدہ دار بھی تھے۔