سری نگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں جاری انکاؤنٹر میں جنگجوٶں کے ہتھیار ڈالنے کی خبروں کی تردید کی۔
آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ محاصرے میں پھنسے جنگجوٶں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کافی وقت دیا گیا تھا، تاہم اس نے اس پیشکش سے انکار کر دیا۔ جس کی وجہ سے تصادم کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
آئی جی پی نے مزید بتایا کہ مشتبہ عسکریت پسند تھانہ بجبہاڑہ کے اے ایس آئی محمد اشرف کے قتل میں ملوث تھا اور اس جنگجو کی شناخت آئی ایس جے کے کے فہیم بھٹ کے طور پر کی گئی ہے جو حال ہی میں سرگرم ہوا تھا۔