محمد تسکین
بانہال //جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح نابہال اور اُس کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری اور بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔بانہال میں سب سے زیادہ ، 84 ملی میٹر کی ریکارڈ بارشیں درج کی گئی جبکہ ملحقہ پہاڑوں پر تازہ برفباری بھی ہوئی ہے جس کی وجہ سے خطہ میں ابھی بھی سردی کی شدت برقرار ہے ۔اس دوران بانہال میں ریاست جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں سب سے ذیادہ بارشیں ہوئیں جبکہ جواہر ٹنل ٹاپ سمیت پیر پنجال کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔