راولپنڈی/یواین آئی پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ویراٹ کوہلی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔ بابر اعظم نے 2023 میں نیپال کے خلاف آخری سنچری اسکور کی تھی اور آج سری لنکا کے خلاف میچ میں وہ 24ویں اوورز میں 29 رنز بناکر وینندو ہسارنگا کی گگلی پر آؤٹ ہوئے ۔ مڈل آرڈر بیٹر نے 29 رنز پر آؤٹ ہوکر سنچری کا انتظار مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ وہ 83 اننگز کھیل کر بھی سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔بابر اعظم 83 اننگز میں بھی سنچری اسکور نہ کرکے ویراٹ کوہلی کے برابر آگئے ہیں جبکہ سری لنکا کے سابق اوپنر سنتھ جے سوریا فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ سنتھ جے سوریا نے 88 اننگز کھیل کر بھی سنچری نہیں بنائی تھی جبکہ ویراٹ کوہلی اور بابر اعظم 83، 83 اننگز کھیل کر سنچری اسکور نہیں کی، شیونارائن چندرپال 78 اننگز کھیل کر سنچری اسکور نہیں کرسکے تھے ۔