کالاکوٹ //ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پوسٹ کی منظوری پر کالاکوٹ کے لوگوں نے جشن نما ریلی نکالی ۔اس ریلی کی قیادت نیشنل کانفرنس کے سابق ممبراسمبلی ٹھاکر رشپال سنگھ اور کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی اشوک شرما کررہے تھے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقامی لیڈروںنے کہاکہ ان کی غیر معینہ مدت تک ہڑتال نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے اوراسی ہڑتال کی وجہ سے حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پوسٹ کو منظوری دی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کالاکوٹ کے لوگ قابل مبارکباد ہیں جنہوںنے پرامن طور پر اپنا مطالبہ رکھا اور اس میں کامیابی حاصل کی ۔