راجوری //ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف جموں وکشمیر زون اے کے ایس کاموڈی نے کہاکہ فوج وادی میں استعمال ہونے والی پیلٹ بندوق کے متبادل کا خیر مقدم کرتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر میں انکائونٹر والی جگہوں پر لوگوں کے امڈ آنے میں ماضی کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے ۔راجوری میں سی آر پی ایف کے کیمپ میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کشمیر میں فورسز صبر و ضبط کے ساتھ کام کررہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جنگجوئوں سے مقابلے کے صر ف دو ہی راستے ہیں کہ یاتو انہیں سرینڈر کروایاجائے یاپھر ان کے ساتھ لڑائی کی جائے ۔قبل ازیں انہوںنے راجوری کیمپ میں سی آر پی ایف اہلکاروں سے تبادلہ خیال کیا ۔دریں اثناء ضلع پولیس لائنز میںسیکورٹی صورتحال پر ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈی کے سلاتھیہ ، ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، آرمی افسران و دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔وہیں اے ڈی جی نے پونچھ کادورہ کرکے بھی وہاں اہلکاروںسے تبادلہ خیال کیا ۔