نوشہرہ //سپریم کورٹ کی طرف سے ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں کی گئی ترمیم کے خلاف نوشہرہ کے ان طبقوں کے لوگوںنے تحصیلدار کو صدر ، وزیر اعظم اور وزیر قانون کے نام میمورنڈم پیش کیا ۔بھارت بند کے سلسلے میں نوشہرہ میں غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے تحصیلدار نوشہرہ کو یاداشت پیش کی گئی جس میں اس ایکٹ میں کی گئی ترمیم کی مذمت کی گئی ۔دریں اثناء سرحدی گائوں لام میں گوروروی داس سبھا و گوجر مہاسبھا کے اراکین نے ٹائر جلا کر اس ترمیم کی مخالفت کی اور دس سے لیکر بارہ بجے تک ٹریفک کیلئے روڈ بند رکھی ۔اس دوران مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں ۔