نئی دہلی// کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد معیشت کے ٹریک پر لوٹنے کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی میں تیزی آنے لگی ہے ۔ اس سال اگست میں جی ایس ٹی کلیکشن 1.12 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا، اگرچہ اگست میں جمع ہونے والی رقم جولائی میں جمع ہونے والے 116393 کروڑ روپے سے کم ہے لیکن پھر بھی یہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد سخت لاک ڈاو[؟][؟]ن کی وجہ سے اس سال جون میں جی ایس ٹی کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے سے کم تھا۔ اس سے پہلے یہ لگاتار نو ماہ تک 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھا۔ اب پھر جولائی اور اگست میں یہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا ہے ۔اس سال اگست میں جی ایس ٹی کامجموعی کلیکشن 112020 کروڑ روپے رہا ہے ۔ اس میں سی جی ایس ٹی 20522 کروڑ روپے ، ایس جی ایس ٹی 26605 کروڑ روپے ، آئی جی ایس ٹی 56247 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس 8646 کروڑ روپے ہے ۔ آئی جی ایس ٹی میں درآمدات پرجی ایس ٹی 26884 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس میں 646 کروڑ روپے جی ایس ٹی شامل ہیں۔