مینڈھر//مینڈھر کے اڑی میں علا قہ کے لو گو ں نے اڑی ٹا لا والی کسی کے مقام پر مینڈھر۔ سرنکو ٹ سڑک کو ٹر یفک کی آمد ورفت کیلئے بند کر کے محکمہ پی ایچ ای کیخلاف احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہر ین نے محکمہ اور مینڈھر انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے با زی کی ۔ مظاہر ین کا کہنا ہے کہ علا قہ میں پانی کے صاف پانی کی عدم دستیا بی کی وجہ سے انہیں کئی قسم کی مشکلات کاسامناہے ۔ انہو ں نے کہا کہ انہوں نے کئی مر تبہ محکمہ اور مینڈھر انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن انہو ں نے کوئی بھی کار رائی نہیں کی جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اڑی اور گردونوا ح کے علاقو ں میں پا نی کی پا پئیں ٹو ٹی ہو ئی ہیں لیکن محکمہ کے ملا زمین ان کی مر مت نہیں کر رہے جس کی وجہ سے لو گو ں کے گھرو ں میں پانی ایک بو ند بھی نہیں آرہی اور لو گو ں کو کئی کلو میٹر کی دوری سے پا نی لا نا پڑ تا ہے ۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ وہ محکمہ کے دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر احتجاج کافیصلہ لیا ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے پو لیس اور سیول انتظامیہ کے افسر ان مو قعہ پر پہنچے اور مظاہر ین نے بات چیت اور احتجا جیو ں کو یقین دلا یا کہ ان جلد ازجلد پانی کی سپلا ئی بحال کی جائے گئی جس پر لوگوںنے احتجاج ختم کیا ۔اے ای ای مینڈھرنے موقعہ پر پہنچ کر لوگوں کو یقین دلایاکہ جلی ہوئی موٹر کو دو دنوں میں ٹھیک کرکے پانی کی سپلائی بحال کردی جائے گی ۔