عاصف بٹ
کشتواڑ //وادی کشمیر کو خطہ چناب سے جوڑنے والی واحد کشتواڑ اننت ناگ سڑک آمدرفت کیلئے ہنوز بند پڑی ہوئی جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔دو ہفتہ قبل سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری کے بعد یہ سڑک آمدرفت کیلئے بند کردی گئی تھی جسکے بعد ا ُسے ہنوز ابتک بحال نہ کیا جاسکا۔ اگرچہ چندروز اننت ناگ انتظامیہ نے برف ہٹانے کا عمل ڈکسم سے سنتھن ٹاپ تک مکمل کرلیا اور سیاحوں کو اس پر چلنے کی اجازت بھی دی گی لیکن کشتواڑ انتظامیہ ہنوز خاموش ہے۔بدھ کو اگرچہ ایس ڈی ایم چھاترو نے این ایچ ائی ڈی سی ایل کی ٹیم کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور حالات کا جایزہ لیا۔ انھوں نے بتایا کہ سڑک پر ہنوز آمدرفت کو معطل رکھا جائیگاکیونکہ متعدد مقامات پر برفانی تودے گرنے کے خدشات کے پیش نظر سڑک کو جزوی طور بند رکھا گیا ہے ۔انھوںنے مزید کہا کہ موسم بہتر ہونے کی صورت میںمزید ایک ہفتہ سڑک کی بحال میں لگ سکتاہے۔ واضح رہے کہ سنتھن ٹاپ پر سات فٹ کے قریب برف جمع ہے جبکہ بحال کا کام مسلسل جاری ہے ۔