اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اروانی علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاری مسلح تصادم میں ایک ملی ٹینٹ جاں بحق ہو گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں اب تک ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے۔ تاہم اب تک اس کی شناخت نہیں ہو پاٸی ہے۔
قبل ازیں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ جیسے ہی پولیس کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے فورسز پر گولی چلائی جس سے انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔