اننت ناگ// اننت ناگ کے سدوارعلاقے میں سی آر پی ایف نے ایک بارودی سرنگ کو برآمد کیا جس کو بعد میں ناکارہ بنا یا ۔پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اننت ناگ ضلع میں سدوا ریلوے سٹیشن کے نزدیک ایک بارودی سرنگ بر آمد کی گئی ، جو ایک بیگ میں رکھی گئی تھی ۔سی آر پی ایف کی ایک پارٹی نے اسے دیکھنے کے بعد برآمد کیا ، جس کے بعد بم ناکارہ کرنے والے ماہرین کی ٹیم نے اسے ناکارہ بنا دیا۔