جموں//ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ریاست میں سڑکوں کی تعمیر کا کام بڑے پیمانے پر شروع کیا ہے۔سپیکر موصوف نے اس بات کا اظہار آج یہاں گاندھی نگر حلقہ میں4.70 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی آزاد نگر۔ ستواری لنک روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔یہ سڑک محکمہ دیہی ترقی نے تعمیر کی ہے۔ اس پروجیکٹ کے لئے سپیکر نے کانسٹی چیونسی ڈولپمنٹ فنڈ میں سے رقومات فراہم کی تھیں۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر موصوف نے کہا کہ اقتصادی ترقی کا واحد دارومدار بہتر سڑل رابطوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔بعد میں سپیکر نے چٹھا میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کئی عوامی وفود نے سپیکر موصوف کو اپنے مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔ سپیکر نے اُن کے مطالبات غور سے سُننے کے بعد جائیز مطالبات کو پورا کرنے کا یقین دلایا۔ایس ڈی ایم ساؤتھ سونو پرگال، بی ڈی او ستواری ارن کھجوریہ اور دیگر کئی افسران بھی سپیکر کے ہمراہ تھے۔