کابل// افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاوس سے اس وقت ٹکرا دیا جب وہاں مسافر روزہ افطار کر رہے تھے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاوس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر طلبا تھے جو یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ دینے آئے تھے۔ٹرک کے ڈرائیور نے اندر داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ایک این جی او سے تعلق رکھتا ہے اور طلبا کے لیے سامان لایا ہے۔ اندر داخل ہوتے ہی ٹرک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔خودکش دھماکا اْس وقت کیا گیا جب گیسٹ ہاوس میں طلبا افطار کر رہے تھے۔ خودکش دھماکے کا شکار ہونے والا یہ سرکاری مہمان خانہ غربا، مسافروں اور طلبا کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ دھماکے سے گیسٹ ہاوس کی عمارت زمین بوس ہوگئی اور مسافر ملنے تلے دب گئے۔