گول//ایم ایل اے اعجاز احمد خان نے گول سب ڈویژن کا چار روزہ دورہ کیا اس دوران انہوں نے نیابت اندھ، سنگلدان اور داڑم میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا ۔ انہوں نے ان نیابتوں کے کئی پنچایتوں میں دربار کئے جہاں پر بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل ایم ایل اے موصوف کے سامنے رکھے ۔ اس دوران ضلع ، سب ڈویژن گول کے آفیسران بھی موجود تھے ۔ اس دوران لوگوں نے ممبر موصوف سے اپیل کی کہ وہ پہلی ترجیح میں سڑکوں کی حالت کو ٹھیک کریں کیونکہ سڑک واحد ذرائع ہے جس سے علاقہ کی ترقی ممکن ہو سکے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جدیددورمیں بھی لوگ کئی کلو میٹر دور پیدل چل کر کاندھوں پر بوجھ اٹھا کر آتے جاتے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں لوگوں کے کافی مسائل ہیں ۔ان درباروں میں اعجاز احمد خان نے اپنے سی ڈ ی ایف میں سے کئی ترقیاتی کاموں بالخصوص سڑکوں کے لئے لاکھوں روپے کا اعلان کیا اور کہا کہ سڑک ، بجلی ، سکول اورصحت ان پر اُن کی پہلی ترجیح ہے اور آج شائد ہی کوئی علاقہ ایسا ہو گا جہاں پر بجلی نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار صرف وقت گزاری کر رہی ہے اور ان چار سالوں میں سرکاری سطح پر نا کے برابر کام ہے ۔ انہوں نے اس دوران کٹھوعہ کے رسانہ علاقہ میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ سرکار اس طرح کے کاموں پر سیاست کرتی ہے اور اس وقت پورے ملک کیا پوری دنیا میں اس واقعہ سے لوگ کافی دکھی ہوئے ہے اور یہ واقعہ انسانیت پر بد نما داغ ہے اور ایسے لوگوں کی سزا کے لئے وقت گزاری بھی نا انصافی ہے اور انہیں جلد از جلد سزا دے دی جانی چاہئے ۔دربار کے دوران اعجاز احمد خان نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل حل کئے جائیں گے اور اس دوران کئی لوگوں نے باقی پارٹیوں سے خیر باد کہہ کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکی۔