مینڈھر//محمد اسلم خان نے پرنسپل بوائز ہائراسکینڈری سکول کا چارج سنبھالا ۔وہ بھاٹہ دھوڑیاںسے تبدیل ہوکر مینڈھرمیں آئے ہیں۔اس سے قبل وہ چھترال بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔اس دروان سکولی عملہ نے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ ان کی قیادت میں یہ تعلیمی ادارہ مزید ترقی کرے گا۔ ان کو ہار پہنائے گئے ۔ مقامی لوگوںنے بھی اسلم خان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیاہے ۔ ان کاکہناہے کہ اسلم خان نے مختلف جگہوں پر کام کرکے اہم نقوش چھوڑے ہیں اور مینڈھر کے لوگوںکو بھی انہیں ایسی ہی توقعات وابستہ ہیں ۔