بانہال // بانہال کے ٹھٹھاڑ علاقے میں آکروٹ کے درختوں اور اخروٹ کے باغات کو لگی پراسرار بیماری کا معائینہ کرنے کیلئے منگل کے روز محکمہ ہارٹیکلچر کے ماہرین کی ایک ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اضروٹ کے درختوں کو لگی بیماری کا جائزہ لیا۔ہارٹیکلچر افسر بانہال راجیش گپتا کی صدارت میں علاقے کا دورہ کرنے والی ٹیم میں محکمہ کے دیگر ملازمین بھی شامل تھے اور انہوں نے اخروٹ کے باغ مالکان کو کہا کہ اس بیماری کا پتہ لگایا گیا ہے اور باغ مالکان کو اس بیماری سے بچاو کیلئے ادویات تجویز کی گئی ہیں۔ ہارٹیکلچر افسر اور محکمہ کی طرف سے متاثرہ باغ مالکان کو ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔ اس موقع پر رضاکار تنظیم وائش اف بانہال کے نظیر احمد خان ، محمد یعقوب بٹ اور ہلال احمد خان اور دیگر زمیندار بھی افسروں کی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ مقامی رضاکار انجمن وائس اف بانہال اور مقامی لوگوں نے چیف ہارٹیکلچر افسر رامبن کی طرف سے فوری کاروائی کرنے اور علاقے میں ٹیم روانہ کرنے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کشمیر عظمی کی طرف سے اٹھائے گئے عوامی مسئلے کیلئے روزنامہ کشمیر عظمی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔