بیجنگ // چینی صدر نے فرانسیسی صدر ایمانویل میخواں اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے ساتھ ورچوئل سمٹ میں شرکت کے دوران مخلصانہ عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی وبائی صورتحال بدستور سنگین ہے اور معاشی بحالی کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ اختلافات اور زیروسم گیم (لاحاصل کھیل) کے بجائے دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ باہمی احترام اور مخلصانہ تعاون کی ضرورت ہے۔’ انہوں نے اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ باہمی افہام و تفہیم کی راہ پر گامزن رہا جائے۔