اشتیاق ملک
ڈوڈہ //سائبر کرائم یونٹ ڈوڈہ نے ان لائن فراڈ کے ایک اور معاملہ کو حل کرتے ہوئے 45000 روپے نقدی رقم برآمد کی۔ ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق خالد ابرار ولد محمد عبداللہ ساکنہ بھرت نے سائبر کرائم یونٹ ڈوڈہ میں آن لائن فرضی کیس میں ایک شکایت درج کی۔ اس دوران پی ایس آئی انکش ناگرہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے تحقیقاتی عمل شروع کیا اور پینتالیس ہزار روپے کی رقم برآمد کی۔ ایس ایس پی ڈوڈہ جاوید اقبال نے لوگوں سے آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے و اس قسم کے کسی بھی معاملہ سے متعلق نیشنل ہیلپ لائن کے نمبر 1930 و پی سی آر پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سائبر کرائم یونٹ ڈوڈہ کی ٹیم نے 64500 روپے کی رقم آن لائن فراڈ کیس میں برآمد کیا تھا۔