زوجیلا سڑک حادثے میں زخمی سیاح دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// زوجیلا پاس کے قریب 05 دسمبر کو پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا ایک سیاح ہفتہ کو ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک سیاح جو 05 دسمبر کو زوجیلا سڑک حادثے میں زخمی ہوا تھا، سکمز صورہ میں دم توڑ گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ 05 دسمبر کو زوجیلا پاس کے قریب اس المناک سڑک حادثے میں کیرالہ کے چار سیاحوں اور ایک مقامی ڈرائیور سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی، دو دیگر سیاح زخمی ہوئے تھے جنہیں چند روز قبل ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔
بعد ازاں، جمعرات کو زوجیلا پاس پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں لداخ کے 5 افراد کی موت واقع ہو گئی تھی۔