پونچھ سڑک حادثے میں 2موٹر سائیکل سوار زخمی

منڈی//پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 2نوجوان شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر منڈی کے جیلیاں علاقے میں ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوا، جس میں دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے اُنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے میں زخمی نوجوانوں کی شناخت24سالہ دویندر سنگھ ولد دلجیت سنگھ سکنہ جموں، اور نریندر پال سنگھ ولد گلچرن سنگھ عمر 22سال سکنہ جموں کے طور ہوئی ہے۔
دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔