عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// راجوری ضلع میں پنچایت گھر کے قریب اتوار کو ایک نوجوان مردہ پایا گیا، جس کے بعد مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 22 سالہ موہت کمار ولد بھگوان داس ساکن بریری کی لاش پنچایت گھر بریری، نوشہرہ کے قریب پڑی ہوئی ملی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ضلع ہسپتال نوشہرہ پہنچا دیا گیا۔
ایس ایچ او نوشہرہ منپریت سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔