گول میں ٹیمپو سے گر کر نوجوان لقمہ اجل

زاہد بشیر

گول// رام بن کی سب ڈویژن گول کے علاقہ دگن ٹاپ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دگن ٹاپ میں ٹیمپو سےگر کرنوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ زرائع نے بتایا کہ صبح نو بجے کے قریب گول دگن ٹاپ کے مقام پرگول سے مہورکی جانب جارہے ایک ٹیمپوسے بشارت احمدولدنزیراحمدساکنہ ڈمی مہوراچانک ٹیمپوسے گرگیا۔اگرچہ فوری طورپراسے سب ضلع ہسپتال گول ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں سے اُسے رام بن ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نالاکر دم توڑبیٹھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہے۔