اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں اتوار کو ایک نامعلوم بائیک سوار کی ٹکر سے ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور نے ایک اہلکار کے حواے سے بتایا کہ حادثہ آج دوپہر اروانی گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے خاتون کو ٹکر مار دی۔
خاتون کی شناخت راجہ بیگم سکنہ لاکٹی پورہ اروانی کے طور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد خاتون کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس اہلکار نے بتایا،”اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے”۔