گاندربل// گاندربل میں سرینگر لیہہ شاہراہ پر اتوار کو ایک چٹان مسافر گاڑی سے ٹکرانے سے ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی ہے جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سرینگر لداخ شاہراہ پر پانی مٹھا کے مقام پر ایک پہاڑی سے چٹان کھسک کر مسافر گاڑی سے ٹکرا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقع میں زخمی 25 سالہ آرچو بتول سال دختر سید اسد اللہ سکنہ تمبیس کرگل کو علاج کیلئے پی ایچ سی سونمرگ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا، جس کی شناخت سید عرفان ولد سید مہدی سکنہ کرگل کے طور پر ہوئی ہے، جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔