اننت ناگ :ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اترسو گاؤں میں منگل کی صبح ایک ریچھ کے حملہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے زرائع کے حوالے سے بتایا کہ مشتاق احمد حجام کی اہلیہ شمیمہ بیگم اپنے گھر کے باہر کام کر رہیں تھیں جب درندے نے ان پر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ چیخ و پکار کی آواز پر اہل خانہ اور مقامی لوگ اُنہیں بچانے کیلئے جمع ہوئے اور جنگلی جانور کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کو بعد میں ایس ڈی ایچ شنگس میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔جہاں ان کا علاج جاری ہے۔