یو این آئی
نئی دہلی// غذائی مصنوعات اور بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سےتھوک قیمت کے اشاریہ پر مبنی افراط زر اکتوبر 2024 میں بڑھ کر 2.36 فیصد رہی۔
حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری اکتوبر کے مہینے کے تھوک قیمتوں کے انڈیکس کے مطابق اکتوبر میں کھانے پینے کی اشیاء کی تھوک قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 11.59 فیصد اور بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں 1.09 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت تجارت و صنعت کی ریلیز کے مطابق اکتوبر میں ایندھن اور توانائی کی ہول سیل قیمتیں گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 5.79 فیصد نیچے رہیں جبکہ تیار شدہ مصنوعات کی تھوک قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 1.50 فیصد اضافہ ہوا۔
تھوک مہنگائی ستمبر میں 1.84 فیصد اور اگست میں 1.25 فیصد رہی۔