جموں و کشمیر میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

File Photo

سرینگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق گزشتہ روز جموں وکشمیر میں متعدد مقامات پر ہلکی بارشیں ہوئیں وہیں محکمہ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں موسم خراب رہا۔
محکمہ موسمیات نے آج کہا،”منگل کو جموں وکشمیر بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے”۔
دریں اثنا، اسی دوران سری نگر میں درجہ حرارت 20ڈگری سلسیس، پہلگام میں 16 اور گلمرگ میں 11 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
جموں میں 27، کٹرہ میں 24.6، بٹوت میں 19.5، بانہال میں 19 اور بھدرواہ میں 18.8 درجہ حرارت کم سے کم رہا۔
وہیں لداخ کے علاقے میں، دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.9، لیہہ 13.9 اور کرگل میں 16.6 درج کیا گیا۔