عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ گزشتہ سال ہونے والا پہلگام حملہ جموں و کشمیر کے لیے ایک بڑا دھچکہ تھا۔ انہوں نے اس واقعے میں جان بحق ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بیجبہاڑہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کو خراج پیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں، خاص طور پر ان لوگوں کو جنہوں نے ملی ٹینٹون خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان مجوزہ دوسرے دور کے مذاکرات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری بات چیت بالآخر امن کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ “امن کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے، کئی ادوار کے مذاکرات ہوں گے لیکن آخرکار امن ہی غالب آئے گا اور دنیا کو بچانے کا واحد راستہ بھی امن ہی ہے۔”
خواتین ریزرویشن بل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ریزرویشن کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب یہ بل 2023 میں پیش کیا گیا تھا تو اسے اکثریت کے ساتھ منظور کیا گیا تھا۔
پہلگام حملہ جموں و کشمیر کے لیے بڑا دھچکہ تھا: ڈاکٹرفاروق عبداللہ