عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// جموں و کشمیر پولیس نے بانڈی پورہ ضلع میں عسکری سرگرمیوں میں ملوث ایک گاڑی کو ضبط کیا ہے۔
بانڈی پورہ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک ماروتی سوفٹ کار زیر نمبر JK15B-0992عسکری سرگرمیوں پسندی سے متعلق کیس کے سلسلے میں ضبط کی گئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا، ”بانڈی پورہ پولیس نے ایک ماروتی سوفٹ کو یو اے (پی) ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 103/2023 کے سلسلے میں ضبط کیا گیا ہے۔ مذکورہ گاڑی “دہشت گردی سے حاصل آمدنی” کے زریعے حاصل کیا گیا تھا”۔
پولیس نے مزید بتایا کہ یہ ضبطی صوبائی کمشنر کشمیر کی طرف سے تصدیقی حکم ملنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔