عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں بدھ کے روز ایک عدم شناخت خاتون سڑک کنارے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔ایک پولیس افسر بتایا کہ مقامی لوگوں نے مالراتہ علاقے میں خاتون کو سڑک پر پڑا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہپر پہنچی اور خاتون کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔افسر کے مطابق، متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد