عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے پادشاہی باغ علاقے سے اتوار کی دوپہر ایک نامعلوم نعش برآمد ہوئی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پادشاہی باغ کے چنپوہ گراؤنڈ کے قریب ایک کھلے علاقے میں ایک عدم شناخت نعش دیکھی اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا، تاہم متوفی کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نعش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سرینگر کے پادشاہی باغ میں عدم شناخت نعش برآمد