عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ضلع ریاسی کے چسانہ علاقے میں نالے میں گرنے سے ایک کمسن بچی کی موت واقع ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک کمسن رشیدہ (02) دختر راج محمد ساکنہ چنہ بگئی تحصیل چسانہ ضلع ریاسی پیر کی شام چنہ بگئی کے مقام پر ایک نالے میں گر گئی جب وہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ نالہ عبور کر رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی تاہم اس کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔