کپواڑہ میں پراسرار دھماکہ، 2 خواتین زخمی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے گجرپتی علاقے کے چیک کیگام میں ایک پراسرار دھماکے میں دو خواتین زخمی ہوئیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دو خواتین ناہیدہ بیگم دختر فاروق احمد گوجر اور افروزہ بیگم زوجہ غلام حسن گوجر گجرپتی علاقے میں ایک فوجی کیمپ کے قریب ایک پراسرار دھماکے میں زخمی ہو گئیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ اُس وقت ہوا جبکہ دونوں خواتین لکڑی جمع کرنے کے لئے کیگام جنگل میں گئیں تھیں۔
پولیس ے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں جدید علاج کے لیے جے وی سی سرینگر منتقل کیا گیا۔
ایک عہدیدار نے مزید کہا کہ دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔