ریاسی میں گرتے پتھروں کی زد میں آکردویاتریوں کی موت

ریاسی//ریاسی کی شیو کھوڑی شرائین کے درشن کیلئے جارہے 2یاتری گرتے پتھروں کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق شیوکھوڑی شرائین کے درشن کے لئے جا رہے دو یاتری اس وقت لقمہ اجل بن گئے، جب وہ ایک پہاڑی سے گرتے پتھروں کی زد میں آ گئے۔
ڈپٹی کمشنر ریاسی بابیلا رکوال، جو شری شیو کھوڑی شرائن کی وائس چیئرپرسن بھی ہیں،نے بتایا،” شیو کھوڑی شرائن جانے والے دو یاتری پتھر وں کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئے”۔
اُنہوں نے بتایا،”حادثے میں جاں بحق ہوئےیاتریوں میں ایک اتر پردیش اور دوسرا راجوری ضلع کا رہائشی ہے”۔