عظمیٰ ویب ڈیسک
سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ہادی پورہ سوپور علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ ایک پولیس اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ہادی پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں، جن کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے جنگجوؤں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔