عظمیٰ ویب ڈیسک
اوڑی// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی میں پیر کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق، ان میں سے ایک شدید زخمی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر JK05M-2672 دراگوتلین اُوڑی کے قریب سڑک سے لڑھک گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی شناخت آزاد خان ولد نصراللہ خان اور محمد سدید بجاڑ ولد محمد علی بجاڑ ساکن زمبورہ پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے موہورا کے ایک صحت مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
عہدیدار نے مزید کہا، “زخمیوں میں سے ایک کو جدید علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے کا قریبی ہیلتھ سنٹر میں علاج کیا جا رہا ہے”۔