سرینگر لیہہ شاہراہ پرحادثہ، ڈرائیور، کنڈیکٹر زخمی

غلام نبی رینہ

کنگن// کرگل کے قریب شمشہ میں سرینگر لداخ شاہراہ پر ہفتہ کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر زخمی ہو گئے ہیں۔
ایس ایچ او دراس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شمشہ گاڑی لداخ سے سرینگر کی طرف آرہی تھی اور شمشہ کرگل کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دریا میں جاگری تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بچالیا اور دونوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کی حالت بہتر ہے۔