عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// ضلع پونچھ ضلع کے فضل آباد علاقے میں اتوار کو ریچھ کے حملے میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) سرنکوٹ منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت 80 سالہ طالب حسین اور 40 سالہ زریں اختر کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثناء، مقامی محکمہ جنگلی حیات نے لوگوں کو جنگلی جانوروں سے متاثرہ علاقوں میں احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔