عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// دہلی-این سی آر خطے میں منگل کی سہ پہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم اس دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا کہ منگل کو نیپال میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے – پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6 تھی جو نیپال میں دوپہر 2 بج کر 25 پر محسوس کیا گیا۔ دوسرے جھٹکے کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.2 تھی اور دوپہر 2 بج کر 51 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ایک ٹویٹ میں کہا،”نیپال میں دوپہر 2 بج کر 25 پر4.6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز نیپال تھا۔
ایک پوسٹ میں سینٹر نے کہا،”اسی دوران 2 بج کر 51 منٹ پر نیپال میں 6.2 شدت کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کی زیرِ زمین گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔