بڈگام واقعہ: کنویں سے دو لاشیں نکال لی گئیں، ریسکیو جاری

عظمیٰ ویب ڈیسک

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے خانصاحب علاقے میں ایک کنویں میں گرے تین افراد میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے شخص کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ مومن ڈار نامی شخص غلطی سے کنویں میں گر گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران مزید دو افراد پھسل کر کنویں میں گر گئے۔
واقع کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کنویں میں گرنے والے افراد کی شناخت امجد علی اور غلام حسن وانی کے طور سے ہوئی ہے جو دونوں گوٹی پورہ خان صاحب کے رہائشی ہیں۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تیسرے شخص کیلئے ریسکیو کوششیں جاری ہیں۔