عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ضلع ریاسی کے سانگڈ علاقے میں سانپ کے کاٹنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق بچوں کی شناخت وندنا کٹیال، عمر 6 سال، اور اس کے 3.5 سالہ بھائی دیوانش کٹیال کے طور پر ہوئی ہے، جو سانگڈ پونی کے رہائشی تھے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ دونوں بچوں کو رنسو ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
قانونی طبی کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
ادھر، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔