عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے گیارہویں جماعت کی طالبہ کو کچل ڈالا۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بانہال کی طالبہ کو قومی شاہراہ پر بانہال میں کورٹ کمپلیکس کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔
انہوں نے بتایا کہ طالبہ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
متوفی طالبہ کی شناخت گیارہویں جماعت کی طالبہ صبورہ رفیق دختر ایڈوکیٹ محمد رفیق ڈینگ کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔