عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سمپرک کرانتی ایکسپریس کا انجن جمعرات کو یہاں جموں ریلوے سٹیشن پر پٹری سے اتر گیا، تاہم اس واقعہ میں کوئی نقصان یا کوئی زخمی نہیں ہوا۔
حکام نے بتایا کہ جیسے ہی ٹرین جمعرات کو نئی دہلی سے جموں ریلوے سٹیشن پر پہنچی، انجن کا ایک پہیہ پٹری سے اتر گیا، جس کی وجہ سے ٹرین رک گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد انجن کو دوبارہ پٹری پر لایا گیا، جس کے بعد ٹرین نے اپنا سفر سفر دوبارہ شروع کیا۔
ریلوے حکام انجن پٹری سے اترنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کر دی ہیں۔