عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// ضلع رام بن میں ٹنل-1 کے قریب کیلا موڑ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک ٹرک کے ہیلپر کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK05E-6137سڑک کی ریلنگ سے ٹکرا گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ٹرک عابد رشید ولد عبدالرشید، ساکن ونکارہ، تحصیل اور ضلع بارہمولہ چلا رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ٹرک سرینگر سے جموں کی طرف جا رہا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا ہیلپر ساحل احمد خان ولد محمد اکبر خان ساکنہ بونیار بارہمولہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ رام بن میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 281، 106کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 188/2024 درج کیا گیا۔
پولیس حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کر رہی ہے۔