مغل شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت جزوی طور بحال

File Photo

عشرت حسین بٹ

پونچھ//خطہ پیر پنچال کو وادی کشمیر سے جوڑ نے والی تاریخی مغل شاہراہ کو اتوار کے روز تین دن بعد یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ تین روز قبل مغل شاہراہ پر پیر کی گلی اور اس کے گردو نواح میں شدید برف باری ہوئی تھی جس کے بعد مغل روڈ اتھارٹی اور محکمہ تعمیرات عامہ کے مکینیکل ونگ کی جانب سے آج ایک بجے سے قبل برف کو ہٹا دیا گیا ہے۔
مغل شاہراہ پر تعینات محکمہ تعمیرات عامہ کے جونیئر انجینئر طاہر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ سے برف باری ہٹا دی گئی ہے اور شاہراہ پر کشمیر کی جانب سے گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔