عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن//جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈھلواس میں معمولی مرمتی کام کے ٹریفک کی نقل و حرکت بحال کر دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ڈھلواس میں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
قبل ازیں، ٹریفک حکام نے بتایا کہ ڈھلواس میں معمولی مرمتی کام کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی۔
ٹریفک حکام نے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹروں کومشورہ دیا ہے کہ شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک حکام سے رابطہ کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔