پونچھ// وادی کشمیر کے شوپیاں کو پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی مغل روڈ کو پوشانہ کے قریب گری پسی ہٹانے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
ٹریفک حکام بتایا کہ گزشتہ شام پوشانہ میں پسی گر آئی تھی جس سے سڑک کو بند کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ سلائیڈ کے ملبے کو ہٹانے کے لیے افراد اور مشینری لگاٸ گٸ۔ جس کے بعد ملبے کو ہٹایا گیا اور شاہراہ کو دونوں طرف کی ٹریفک بحال کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا،” پوشانہ شاہراہ پر ایک طرح کی پریشانی کا مقام ہے جہاں اکثر پسیاں گرتی رہتی ہیں۔